اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ این بی سی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر پانچ سو ارب ڈالر ٹیکس عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی صدر اب تک دوبار چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر دس سے پـچیس فی صد ٹیکس عائد کرچکے ہیں جس کا چین نے ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے اور یوں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جنہیں روسی صدر کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بھی اندرون ملک کڑی نکتہ چینی کا سامنا ہے، یہ بات زور دے کرکہی کہ پوتین کے ساتھ ان کی پوری کی پوری ملاقات سازگار ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگر واشنگٹن ماسکو تعلقات خراب ہوئے تو میں پوتین کے لیے اب تک کا بدترین دشمن ثابت ہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲